بلیک پینتھر (لیوپارڈ) ۔۔۔۔۔ کالاچیتا


بلیک پینتھر (لیوپارڈ) ۔۔۔۔۔ کالاچیتا
تیندوے اور جیگوار سے ملتی جلتی ایک نسل سے تعلق رکھنے والامنفرد جانور ہے جسے دنیا بھر میں سب سے خطرناک مانا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سے سب پہلے 1788ء میں اس جانور کو دیکھا گیا اور بعد ازاں 400سے زائد افراد نے اسکو دیکھنے کی شہادتیں ریکارڈ کروائیں ۔ بلیک پینتھر یا کالا چیتا تیزی سے معدوم ہونیوالاجانور ہے ۔ یہ جانور ایشیاء ، ایشاء کوچک اور افریقہ کے کئی حصوں میں پایا جاتا ہے ۔ امریکہ اور مغربی یورپی ریاستوں میں اسی کی نسل سے ملتا جلتا جیگوار پایا جاتا ہے لیکن اسکا رنگ کالانہیں ہوتا۔ مختلف کارٹونز اور فلموں میں نظر آنے والایہ جانور (بلیک پینتھر) حقیقت میں ایک تیز رفتار اور چالاک شکاری ہوتا ہے اور زیادہ تر رات کے اندھیرے میں شکار کرتا ہےاور دن کے وقت گھنے جنگلوں میں درختوں میں روپوش رہتا ہے۔ آج تک کوئی نہیں جان سکا کہ اس کے کالے رنگ کی کیا وجہ ہے۔یہ بلی کی نسل بگ کیٹ سے بھی منسلک بتایا جاتا ہے۔ اس جانور کو بلیک جیگواریعنی کالاتندوا ، لیوپارڈ اور میلے نیز بھی کہا جاتا ہے۔ اسی جانور کے رشتے دار جو زیادہ تر پہاڑوں پر پائے جاتے ہیں ان کا رنگ عموماََ سفید اور سلیٹی مائل ہوتا ہے ۔ بلیک پینتھر کی جلد اور دیگر اعضاء انتہائی لچک دار ہوتے ہیں جو اس کے خطرناک شکاری ہونیکی سب سے بڑی دلیل ہے۔ اس کا رنگ دیکھنے میں تو کالاہوتا ہے لیکن حقیقت میں اس کے جسم پر ہلکے پھورے رنگ کے ڈاٹس ہوتے ہیں جیسا کہ عام تیندوے پر واضح دکھائی دیتے ہیں ۔ عمل تولید کے بعد پیدا ہونیوالے بچے گہرے کالے رنگ کے ہونگے لیکن افزائش کے بتدریج ان کی بلیک کوٹ میں ہلکے بھورے رنگ کے ڈاٹس نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ ان کی آنکھیں ہلکی پیلی ہوتی ہیں جو کہ رات میں چمکتی ہیں ۔ ان کا وزن 60سے70کلوگرام تک ہوسکتا ہے۔ یہ ایک سے دو میٹرز تک لمبے ہوسکتے ہیں ۔ چیتے کی نسبت ان میں شکار کو سونگھنے کی طاقت زیادہ ہوتی ہے اور شکار کرتے وقت اسکی سرعت عام چیتے سے بھی زیادہ ہے۔ یہ 60سے 80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہےجبکہ اسکی چھلانگ 6میٹر تک ہوسکتی ہے۔ عام طور پر یہ جانور 12سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ جانور انڈیا کے مختلف علاقوں جیسے اڑیسا، آسام اور چھتیس گڑھ میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس جانور کو تنہائی پسند ہے اور عام طور پر یہ دیگر جنگلی جانوروں اور انسانی آبادی سے دور رہتے ہیں ۔ پانچ سے چھ دن تک یہ جانور بغیر کھائے پئے زندہ رہنے کی قابلیت کا حامل ہے
بلیک پینتھر (لیوپارڈ) ۔۔۔۔۔ کالاچیتا بلیک پینتھر (لیوپارڈ) ۔۔۔۔۔ کالاچیتا Reviewed by SaQLaiN HaShMi on 7:44 AM Rating: 5

1 comment:

Theme images by lucato. Powered by Blogger.